فوج کی کارروائی میں الشباب کے 100 سے زیادہ جنگجو ہلاک

   

موغادیشو: صومالی فوج کے کمانڈروں نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے اختتام ہفتہ اسلام پسند عسکری گروپ الشباب سے علاقہ واپس لینے کی کارروائیوں کے دوران اس کے 100 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے دو دیہاتوں پر بھی دوبارہ قبضہ کر لیا جن پر الشباب نے ایک عشرہ سے زیادہ عرصے سے قبضہ کر رکھا تھا۔ صومالی نیشنل آرمی نے پیر کو کہا کہ فوجیوں نے ہفتے کے آخر میں وسطی ہیران کے علاقے میں الشباب کے خلاف تازہ کارروائی شروع کی۔فوج کے سینئر آرمی کمانڈروں نے، جنہوں نے وی او اے سے فون پر بات کی، کہا کہ فوج اور الشباب کے درمیان، خاص طور پر ابورے اوریاسومن دیہاتوں میں خونریز فائرنگ، ہفتے کی صبح شروع ہوئی۔انہوں نے وی او اے کو بتایا کہ الشباب کے 75 عسکریت پسند یاسومن میں اور 30 ابورے کے نزدیک ہلاک ہوئے۔ مقامی رہائشیوں نے وی او اے کو واٹس ایپ پر بتایا کہ فوجیوں نے دونوں دیہاتوں پر قبضہ کر لیا، جو ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے الشباب کے کنٹرول میں تھے۔اگلے محاذ سے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے، ہیران کے سابق گورنر، عبدی فتح حسن افرحنے کہا کہ فوجی صومالی عوام کے دشمن کو شکست دے رہے ہیں۔