سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں رواں ڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیاں کرنے کے لئے مسلح فوج کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر فوج لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے باہر آنے سے روک رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے: ’سیکورٹی فورسز نے ضلع شوپیاں کے متری بگ علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور ملٹینٹوں کی موجودگی کے بہانے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انتخابات میں دھاندلیاں کرنے کے لئے مسلح افواج کا استعمال کیا جارہا ہے اور ایک مخصوص جماعت کو سپورٹ کیا جا رہا ہے‘۔