فوری انصاف کیلئے عدالتوں میں التوا کا کلچر بدلنے پر زور

,

   

ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے صدر جمہوریہ مرمو کا خطاب

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے اتوار کے روز کہا کہ فوری انصاف کو یقینی بنانے کے لیے عدالتوں میں ’التوا کے کلچر‘ کو تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔یہاں ضلعی عدلیہ کی دو روزہ قومی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات کا التوا سب کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں التواء کے کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مرمو نے کہا کہ ملک کے تمام ججوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کی حفاظت کریں اور انصاف کو جلد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کمرہ عدالت میں عام لوگوں کے تناؤ اور الجھن کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے خواتین جوڈیشل افسران کی تعداد میں اضافے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔اس تقریب میں چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال نے شرکت کی۔ صدر مرمو نے یہاں بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران سپریم کورٹ کا جھنڈا اور نشان بھی جاری کیا۔