گلبرگہ 21جون :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سال 2015بیاچ کی آئی اے ایس کامیاب عہدہ دار محترمہ فوزیہ ترنم ، کنٹرول آف ایکزامنیشن کرناٹک پبلک سروس کمیشن KPSCکا 19جون کو فوری اثر کے ساتھ تبادلہ کردیا گیا ہے اور انھیں ضلع گلبرگہ کی ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے تا حکم ثانی خدمات انجام دینے کے سرکاری احکامات جاری کردئے گئے ہیں ۔ گلبرگہ کے ڈپٹی کمشنر یشونت گروکر آئی اے ایس کا تبادلہ کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ محترمہ فوزیہ ترنم نے سابق میں سٹی میونسپل کارپوریشن کی کمشنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں ۔ انھوں نے کوپل میں ضلع پنچایت کی چیف ایکزیکیٹیو آفیسر کی حیثیت سے اور کے پی ایس سی کے لئے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں ۔ْ