فون اسکرین پر کورونا وائرس ایک ہفتے تک رہ سکتا ہے

,

   

٭ موجودہ طور پر مہلک کورونا وائرس جو چین سے شروع ہوکر زائداز 70 ممالک میں پھیل چکا ہے، اُس کے تعلق سے سائنسدانوں کا انتباہ دیا ہے کہ ٹچ اسکرین اور اسمارٹ فون پر یہ وائرس ایک ہفتہ تک برقرار رہ سکتا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ فونس کو انفیکشن سے بچانے کے لئے دن میں کم از کم دو مرتبہ اچھی طرح صاف کرنا چاہئے۔ یونیورسٹی آف ساؤ تھمٹن کے پروفیسر کیول نے کہاکہ آپ بھلے ہی اپنے ہاتھ دھوئیں لیکن اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کے اسکرین کو چھو لیں اور پھر اپنے چہرے پر ہاتھ لگائیں تو یہ بھی انفیکشن کی منتقلی کی سبب ہوسکتا ہے۔