: فون ٹیاپنگ اسکام کی جانچ :پربھاکر راؤ کا موبائل فون اور لیاپ ٹاپ ضبط

   

حیدرآباد ۔ 9۔ جولائی (سیاست نیوز) فون ٹیاپنگ اسکام کی جانچ کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے سابق پولیس عہدیدار پربھاکر راؤ کا موبائیل فون اور لیاپ ٹاپ ضبط کرلیا ہے۔ اسپیشل انٹلیجنس بیورو کے سابق سربراہ پربھاکر راؤ اس معاملہ میں اہم ملزم ہیں۔ ان کا فون اور لیاپ ٹاپ جانچ کیلئے فارنسک لیباریٹری روانہ کیا جائے گا۔ 15 تا 30 نومبر 2023 کے دوران دستیاب ڈیٹا کے تحت 618 ٹیلیفون نمبرات کی نشاندہی کی ہے۔ بعض بی آر ایس قائدین اس معاملہ میں پولیس کے عہدیداروں سے ربط میں تھے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے پربھاکر راؤ سے کئی مرتبہ پوچھ تاچھ کی اور فون ٹیاپنگ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ اسمبلی انتخابات سے قبل 618 افراد کے ٹیلیفون ٹیاپ کئے گئے جس میں سیاستداں ، صنعت کار اور فلمی شخصیتیں شامل ہیں۔ جن قائدین کے ٹیلیفون نمبرات ٹیاپ کرنے کی شکایت ہے ، ان میں ریونت ریڈی ، مہیش کمار گوڑ کے علاوہ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ راجندر ، ڈی اروند ، رگھونندن راؤ ، وائی ایس شرما اور دوسرے شامل ہیں۔1