فون ٹیاپنگ معاملہ ، ملزمین کو ضمانت دینے سے عدالت کا انکار

   

حیدرآباد۔/12 جولائی، ( سیاست نیوز) فون ٹیاپنگ معاملہ میں ملزمین کو آج پھر ایک بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ نامپلی کی عدالت نے ملزمین کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کی درخواست کو مسترد کردیا۔ تینوں ملزمین سابق ایڈیشنل ایس پیز اور ایک ریٹائرڈ ڈی سی پی نے درخواست ضمانت داخل کی تھی۔ عدالت نے رادھا کشن راؤ، بھونگ راؤ اور تروپتا انا کو ضمانت دینے سے انکار کردیا اور ان کی درخواست کو مستر د کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمین کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواست کیلئے بحث کی گئی اور جواز پیش کیا کہ گرفتاری کے 100 دن بعد بھی ان کے موکلین کو ضمانت نہیں دی گئی ہے اور چارج شیٹ بھی داخل نہیں کی گئی جس پر وکیل استغاثہ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے عدالت کو جواز پیش کیا اور بتایا کہ کیس کی تحقیقات اہم مراحل میں ہے لہذا اس وقت ضمانت نہیں دی جانی چاہیئے اور پولیس کی جانب سے بھی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔ع