حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز)فون ٹیاپنگ معاملہ کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ اس مقدمہ کے ملزم نمبر A6 شراون راؤ آج تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے۔ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے عہدیداروں نے ان سے پوچھ تاچھ کی۔ شراون راؤ ایک خانگی ٹی وی چینل کے منیجنگ ڈائرکٹر ہیں۔ اسپیشل انٹلیجنس برانچ کی جانب سے اہم شخصیتوں کے ٹیلی فون ٹیاپنگ معاملہ میں سابق پولیس عہدیدار پربھاکر راؤ اور پرنیت راؤ کے علاوہ شراون راؤ کو شامل کیا گیا ہے۔ مقدمات درج کئے جانے کے بعد شراون راؤ امریکہ روانہ ہوگئے، وہ 29 مارچ کو حیدرآباد واپس ہوئے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو وہ چار مرتبہ پیش ہوچکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے انہیں گرفتاری کے سلسلہ میں راحت دی ہے۔1