فون ٹیاپنگ مقدمہ کی سپریم کورٹ میں 14 اکتوبر کو سماعت

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے فون ٹیاپنگ معاملہ کے اہم ملزم سابق آئی پی ایس عہدیدار پربھاکر راؤ کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست کی آئندہ سماعت 14 اکتوبر کو مقرر کی ہے۔ پولیس کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں شکایت کی گئی کہ سابق انٹلیجنس عہدیدار پربھاکر راؤ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں، لہذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ جسٹس بی وی ناگارتنا اور جسٹس مہا دیون پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران فارنسک رپورٹ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رپورٹ میں فون ٹیاپنگ کے ٹھوس ثبوت دستیاب ہوئے ہیں۔ عدالت نے پربھاکر راؤ کو ہدایت دی کہ وہ تحقیقات میں پولیس سے تعاون کریں ۔ عدالت میں آئندہ سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی۔ قبل ازیں ریاستی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ پچھلی انتظامیہ کے تحت بڑے پیمانے پر نگرانی اور نجی مواصلات کی روک تھام غیر قانونی طور پر ریاستی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی تھی۔1