حیدرآباد۔/15 ستمبر، ( سیاست نیوز) ایک خوشحال خاندان واٹس ایپ مسیج کے سبب تباہ ہوگیا۔ بیوی کے فون پر حاصل انجان مسیج شوہر کی برہمی اور بیوی کی خودکشی کا سبب بن گیا۔ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مونیکا نامی 24 سالہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ 13 ستمبر کو مونیکا کے فون پر واٹس ایپ میاسیج کو لیکر شوہر نے اس مسیج کی تفصیلات بیوی سے دریافت کیا تاہم اس خاتون نے اس مسیج کو انجان قرار دیا جو اس کے شوہر کی برہمی کا سبب بن گیا۔ مونیکا کے شوہر ستیہ نارائنا نے مونیکا کے والدین کو طلب کرتے ہوئے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا اور کل صبح دفتر چلا گیا۔جب وہ گھر واپس پہنچا تو اس کی بیوی نے خودکشی کرلی تھی۔ میر پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔A