فون پر چیاٹنگ، شوہر کے اعتراض کے بعد بیوی گھر سے لاپتہ

   


حیدرآباد۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) انجان شخص سے فون پر چیاٹنگ اور شوہر کے اعتراض پر ناراض ایک خاتون پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 25 سالہ سریشا اچانک لاپتہ ہوگئی جس نے شوہر اور افراد خاندان سے بھی رابطہ منقطع کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سریشا سرور نگر علاقہ کے ساکن مہیندر ریڈی کی بیوی تھی۔ میاں بیوی سرور نگر علاقہ میں رہتے تھے اور شوہر پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ گزشتہ روز مہیندر ریڈی روزانہ کے معمول کی طرح اپنے مکان پہنچا اس وقت اس کی بیوی سریشا موبائیل میں مصروف تھی اور چیاٹنگ کررہی تھی۔ ریڈی نے بیوی سے موبائیل پر مصروفیت اور چیاٹنگ کے تعلق سے دریافت کیا۔ بیوی کو اجبی شخص کے متعلق وضاحت کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔ دونوں میاں بیوی میں بحث و تکرار ہوئی اور شوہر نے بیوی پر برہمی جتائی۔ شوہر کی برہمی کے سبب بیوی نے اس کا گھر چھوڑ دیا اور اچانک لاپتہ ہوگئی۔ ع