’فون پے‘ ہندوستان کے 2.5 کروڑ چھوٹے کاروباریوں کو ڈیجیٹل بنائے گا

   

نئی دہلی : ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم ’فون پے‘ نے آئندہ ایک برس میں ملک میں زائد از 2.5 کروڑ چھوٹے تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کا اہل بنائے گا۔ کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ ان کرانہ کاروباریوں کو وہ فون پے فار بزنس ایپ کی سہولت بھی دے گی جس سے انھیں ادائیگی کے عمل میں شروع سے آخر تک کنٹرول ملے گا جس میں فوری ادائیگی کی تصدیق، رسید اور نمٹارہ شامل ہیں۔ مرچنٹ ٹیم کے ذریعے سے 5,500 تعلقہ تک پہنچنے کا منصوبہ ہے جس سے نصف شہری اور دیہی علاقوں میں 10,000 سے زیادہ نوکریاں پیدا ہوں گی۔