فون گمشدگی پر سی ای آئی آر کی ویب سائیٹ پر تفصیلات درج کریں،ایس پی نرمل

   

نرمل /25 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کا فون چوری ہوجائے یا گم ہوجائے تو سنٹرل ایکوپمنٹ آئیڈیٹی رجسٹر CEIR ویب سائیٹ پر اپنی تفصیلات درج کروائیں ۔ گمشدہ سیلف ون واپس مل جانے کے قوی امکانات ہیں ۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا کی ہدایت پر CEIR ویب سائیٹ کے ذریعہ نشاندہی کرتے ہوئے آج 41 فیل فونس ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹر میں ان کے مالکان کے حوالے کرتے ہوئے ایس پی نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویب سائیٹ کی مدد سے نرمل ضلع میں اب تک 809 ضبط شدہ سیل فونس مالکان کے حوالے کئے گئے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا نے محکمہ آئی ٹی کور کے عملہ کو بھی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ڈیویژنل پولیس آفیسر نرمل مسٹر اے گنگاریڈی RSI مسٹر روی اور آئی ٹی سیل کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔