حیدرآباد۔یکم، جولائی (سیاست نیوز) فوٹو گرافی میں مہارت کے حصول کے لئے کوئی کورس کرنے والے نوجوان فوٹو گرافرس کے لئے Ian Parryنامی تنظیم کی جانب آزادانہ فوٹو گرافی پراجکٹس کے لئے اسکالر شپس کی فراہمی کے علاوہ انہیں سنڈے ٹائمز ایوارڈ اور کینن ایوارڈ کیلئے نامزدگی کا موقع فراہم کیا جا رہاہے۔ ہندستان سے تعلق رکھنے والے ایسے نوجوان فوٹو گرافرس جن کی عمر 24 سال سے کم ہے وہ اس اسکالر شپ کیلئے درخواست داخل کرنے کے اہل ہیں جو کہ کوئی فل ٹائم فوٹو گرافی کورس کئے ہوئے ہوں۔ منتخبہ فوٹو گرافرس کو 3500ڈالر کی اسکالر شپ فراہم کی جائے گی اور فوٹوگرافی آلات کی خریداری کیلئے قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک سال تک جوپ سواٹ ماسٹر کلاس کے لئے نامزد کیا جائے گا جس کے اخراجات تنظیم کی جانب سے اٹھائے جائیں گے۔ درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 5جولائی ہے اور آن لائن درخواست http://www.b4s.in/EDGE/IAP9 پر داخل کی جاسکتی ہیں۔
