حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ سُورارم کے کرشنانگر میں واقع جی پی فوڈ انڈسٹری میں منگل کی دوپہر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔اچانک پیش آئے اس واقعہ کے ساتھ ہی ملازمین چوکس ہوگئے جنہوں نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو اس بات کی اطلاع دی۔بعد ازاں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔کمپنی کے برائلر سے آئیل کے اخراج سے یہ آگ بھڑک اٹھی۔