فوڈ سیفٹی عہدیداروں نے اقامتی اسکولوں اور ہاسٹلس کا معائنہ کیا

   

حیدرآباد 18جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی ٹاسک فورس ٹیموں نے گزشتہ دو ہفتوں میں ریاست کے مختلف علاقوں میں ہاسٹلس اور اسکولوں کا اچانک معائنہ کرکے طلبہ کو سربراہ کی جانے والی غذاؤں کا معائنہ کیا۔ طلبہ کیلئے صحت و صفائی کے انتظامات کے ساتھ بہتر غذا کی تیاری کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہے۔ ٹاسک فورس کی ٹیموں نے نلگنڈہ ، جنگاؤں ، یادادری اور منچریال میں ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی طبقات کے ہاسٹلس اور اقامتی اسکولوں کا معائنہ کیا۔ گزشتہ چند ماہ میں ٹاسک فورس کی ٹیمیں ہوٹلوں ، فوڈ سنٹرس اور ریسٹورنٹس پر دھاوے کرکے صحت بخش غذاؤں کی تیاری کی ہدایت دے رہی ہیں۔ کئی ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 1