حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے فوڈ سیفٹی افسران اپنی ہفتہ وار مہم کے حصہ کے طور پر شہر بھر کی 18 سبزی اور پھل منڈیوں کا معائنہ کیا ۔ کمشنر کی ہدایت پر کشائی گوڑا ، سرور نگر ، ونستھلی پورم ، مادنا پیٹ ، میر عالم منڈی ، معظم جاہی مارکٹ ، مونڈا مارکٹ ، صنعت نگر ، خیریت آباد ، مہدی پٹنم ، لنگم پلی ، پٹن چیرو ، جے این ٹی یو ، شاپور نگر ، بولارم ، میٹو گوڑہ مارکٹ کا احاطہ کیا گیا ۔ معائنہ کے دوران عہدیداروں نے 455 دکانداروں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے حفظان صحت کی بنیادی طریقوں ، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھاریٹی آف انڈیا کے رجسٹریشن کی ضرورت ، پھلوں اور سبزیوں کی درجہ بندی اور فضلہ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بارے میں بتایا ۔ یہ مہم جی ایچ ایم سی فوڈ سیفٹی ونگ کے ہفتہ وار معائنے کا حصہ ہے جس کا مقصد پورے حیدرآباد کے بازاروں میں حالات پر رکھنا ہے ۔۔ ش