متعدد خلاف ورزیوں کا پتہ
میعاد ختم ہونے والی دالیں تلف ، نوٹسس کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کمشنر آف فوڈ سیفٹی کی ٹیموں نے گورنمنٹ ریسیڈنشیل اسکولس ، ہاسٹلس ، مڈ ڈے میلس ، خانگی ریستورانوں اور سوپر مارکٹس میں معائنہ کے دوران کئی خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا ہے ۔ معائنہ کرنے والی ٹیموں نے بتایا کہ کچھ سہولیات کے پاس فوڈس لائسنس نہیں تھے اور وہ مصنوعی رنگ کا استعمال کررہے ہیں ۔ ٹیموں نے نان فوڈ گریڈ کنٹین کا بھی پتہ لگایا جو کھانے کی اشیاء کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا ۔ میعاد ختم ہونے والی دالوں کا ذخیرہ پایا گیا جس کو ضائع کردیا گیا ۔ عہدیداروں نے مونگ کی دال ، کالے چنے اور املی کے نمونے کوالٹی کے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ۔ فوڈ سیفٹی تلنگانہ سرکاری اسکولس ، ہاسٹلس اور مڈ ڈے میلس کا معائنہ کیا اور حفظان صحت سے متعلق مشورہ دیا اور خانگی آوٹ لیٹس سوپر مارکٹس ، کے ایف سی ہوٹل ، مٹھائی کی دکانوں کے کچھ یونٹس میں فوڈ لائسنس نہیں تھے اور بعض مقامات پر مصنوعی رنگ کا استعمال کیا جارہا تھا ۔ انہیں نوٹس جاری کی گئی ۔ کمشنر آف فوڈ سیفٹی نے X پر پوسٹ اپ ڈیٹ کیا ۔۔ ش