پوڑی ضلع، 12 اکتوبر (یو این آئی) دیوالی کے موقع پر ملاوٹ شدہ کھانے کی اشیاء کو روکنے کے لیے اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع میں فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ایک خصوصی معائنہ مہم شروع کی گئی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ پوڑی کی ہدایت پر پوڑی، سری نگر اور لکشمن جھولا علاقوں میں کھانے پینے کے مختلف اداروں میں معائنہ اور نمونے لیے گئے ۔ کوٹ دوار، سری نگر، اور لکشمن جھولا کے علاقوں میں کھانے پینے کے اسٹال ،دکان ،ہوٹل کا معائنہ اور نمونے لیے گئے اور فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت بہتری کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ۔ معائنہ کے دوران مٹھائی، نمکین، تیل اور گھی کے معیار کو چیک کیا گیا اور فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے معیارات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔