فوڈ پروسیسنگ یونٹ کیلئے اراضی کا معائنہ

   

ظہیرآباد ۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ اور رکن اسمبلی اندول کرانتی کرن کمار نے آج ضلع کلکٹر میدک ویرا ریڈی کے ہمراہ فوڈ پروسیسنگ یونٹ کے قیام کیلئے وینکٹاپور ، لنگم پلی اور کمکول مواضعات کی اراضیات کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں معائنہ کردہ اراضیات کے سروے کیلئے ضلع کلکٹر نے آر ڈی او کو ہدایات کی ۔ اس پروگرام میں جھرہ سنگم ٹمپل چیرمین نیلم وینکٹیشم ، وینکٹاپور سرپنچ راج شیکھر کے علاوہ مقامی ٹی آر ایس قائدین سید محی الدین ، اسرائل بابی ، من پلی منڈل کے قائدین اور ریونیو عہدیداران موجود تھے ۔