فوڈ کارپوریشن کی جانب سے رعایتی قیمتوں پر چاول و گیہوں کی فروخت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 17 اپریل ( سیاست نیوز ) فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے ایسی رضاکارانہ تنظیموں کو رعایتی قیمتوں پر گیہوں اور چاول فروخت کئے جا رہے ہیں جو اسے غریب عوام میں تقسیم کرنے اور تارکین وطن مزدوروں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ فوڈ کارپوریشن کی جانب سے ایسی تنظیموں کو 21 روپئے کیلو گیہوں اور 22 روپئے کیلو چاول فروخت کئے جا رہے ہیں۔ جو تنظیمیں لاک ڈاون میں غریب عوام کی مدد کر رہی ہیں وہ اس سے استفادہ کرسکتی ہیں۔