فٹبالر کا کتا ڈھونڈنے والے شخص کو 30 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم

   

لاس اینجلس ۔ عدالت نے لیورپول کے سابق اسٹرائیکر ڈینیئل اسٹریج کو ایک ایسے شخص کو 30 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے جس نے فٹبالر کا کھویا ہوا کتا ڈھونڈا تھا۔ فٹ بالر کا کتا 2019ء میں کھو گیا تھا۔ کھلاڑی نے کتے کو ڈھونڈ کر واپس لانے کیلئے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ بعدازاں قلعہ فیم کے نام سے مشہور ریپر گلوکار نے ڈینیئل اسٹریج کو ان کا پالتو کتا ڈھونڈ کر دیا تھا تاہم فٹبالر نے انعامی رقم نہیں دی تھی۔ جس پر ریپر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔