ڈوڈوما ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تنزانیہ میں فٹبال میچ کھیلتے کھلاڑیوں کا شہد کی مکھیوں سے مقابلہ ہوگیا۔ کھلاڑی، ریفری اور تماشائیوں کو بھاگ کر اورمیدان پر لیٹ کر جان بچانی پڑی۔ تنزانیہ کے مقامی فٹبال کلبز کا عام میچ اس وقت خاص بن گیا جب مکھیوں نے ہلہ بول دیا۔ اٹھاون منٹ کے بعد کھلاڑیوں، ریفریر اور حتیٰ کہ تماشائیوں کا میچ شہد کی مکھیوں سے پڑگیا، سب نے میدان پر لیٹ کر اور میدان سے باہر جانے کے لیے بھاگ کر جان بچائی۔ اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی بھی مکھیوں کے حملے سے محفوظ نہ رہے، ان کی بھی ایسی دوڑیں لگیں کہ منظر یادگار بن گیا۔
چینی باسکٹ بال اسٹار عبد السلام
زخمی ،اے سی ایل سے باہر
اورومقی ، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی بین الاقوامی باسکٹ بال کھلاڑی عبد السلام اپنے بائیں گھٹنے میں تکلیف کے سبب اے سی ایل سے باہر ہو گئے ہیں ۔ ان کے کلب سنکیانگ فلائنگ ٹائیگرز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ زخمی ہونے کے سبب ایک عرصے تک کھیل سے باہر رہیں گے ۔
واضح رہے کہ 24دسمبر کو سنکیانگ اور بیجنگ ڈکس کے مابین سی بی اے میچ کے دوران عجیب طرح سے گرنے کے بعد 23 سالہ کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے ۔چوٹ لگنے کے بعد انہیں اسٹریچر کے ذریعے کورٹ سے باہر لے جایا گیا ، بعد ازاں انہیں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے ٹیسٹ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔