میاچس امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے ایران کی درخواست مسترد
واشنگٹن۔22؍مارچ ( ایجنسیز )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو INFANTINO GIANNIکا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہو۔گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ حصہ لیں۔فیفا کے صدر نے جنگ سے متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فیفا جغرافیائی و سیاسی تنازعات حل نہیں کر سکتا لیکن فٹبال کے ذریعے لوگوں کو ملانے اور امن قائم کرنے کیلئے پْرعزم ہیں۔خیال رہے کہ ایران نے اپنے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم فیفا نے ایران کی درخواست مسترد کر دی تھی۔یاد رہے کہ جاریہ سال فیفا ورلڈکپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ ایران فیفا ورلڈ ٹورنمنٹ میں حصہ نہیں لے گا ۔ تاہم کشیدہ حالات کی وجہ سے ایران نے میاچس کے مقام کو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔