بنکاک۔ 28ڈسمبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ بحریہ کا سیل آفیسر جس نے گزشتہ سال بارہ لڑکوں اور اُن کی فٹبال ٹیم کے کوچ کو ایک ایسی غار سے بچالیا تھا جس میں پانی بھرگیا تھا اور تمام لڑکے اُس میں پھنسے ہوئے تھے تاہم سیل آفیسر نے جس وقت بچاؤ کاری میں حصہ لیا تھا اُس وقت اُسے خون کا انفکشن ہوگیا تھا جس کی وجہ سے آج اُس آفیسر کی موت ہوگئی ۔ بیرت بوریرک نامی اس آفیسر کا علاج چل رہا تھا لیکن کل اُس کی حالت بہت زیادہ بگڑگئی تھی اور بالآخر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ دی رائل تھائی نیوی نے آج یہ بیان جاری کیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جس وقت یہ آپریشن انجام دیا گیا تھا اُس وقت بھی سیل کا ایک افیسر ہلاک ہوگیا تھا۔