فٹبال ٹیم کو مئی کے بعد نیا کوچ ملے گا

   

نئی دہلی۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) ہندستانی ٹیم کے نئے کوچ کے لئے اشتہار دے گا اور ٹیم کو مئی میں نیا کوچ مل جائے گا۔اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری کشل داس نے بدھ کو یہاں چنئی سٹی ایف سی اور سوئزرلینڈ کے ایف سی باسیل کلب کے مابین ایک معاہدہ کے موقع پر ہندستان کے نئے کوچ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہاکہ ہم کوچ کے عہدہ کے لئے اشتہار دیں گے ۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ٹیم کو اپریل۔ مئی سے پہلے نیا کوچ نہیں مل سکے گا۔چار برس تک ہندستانی فٹبال ٹیم کے کوچ رہے اسٹیفن کانسٹنٹائن نے اے ایف سی کپ میں ہندستان کے پہلے راونڈ میں باہر ہوجانے کے بعد اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔