ریوڈی جنیرو ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے مشہور فٹبال کلب فلیمنگو میں لگی آگ سے کم و بیش 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہاں پر فٹبال میں دلچسپی رکھنے والوں کو تربیت فراہم کرتے ہوئے مستقبل کے کھلاڑی تیار کئے جاتے تھے۔ صبح کی اولین ساعتوں میں آگ اس عمارت میں لگی جس میں فٹبال کلب واقع تھا جہاں 14 تا 17 سال کے کھلاڑیوں کو فٹبال کی تربیت فراہم کی جاتی تھی۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔