میڈرڈ۔18مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویلنیشیا کے دفاعی کھلاڑی ایزکوئیل گیرائے سمیت پانچ کھلاڑی کوروناوائرس میں مبتلا ہوگئے ان کا نزلہ اور گلے میں سوزش کے باعث ٹسٹ کیا گیا تھا جس کے نتائج مثبت آئے جس پر انہیں دیگر صحت مند کھلاڑیوںسے الگ کردیاگیا ہے۔
ویسٹ انڈیز میں
کرکٹ سرگرمیاں معطل
کنگسٹن۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے باعث کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تمام ڈومیسٹک ٹورنمنٹس اور اجلاس کے سلسلے کوآئندہ ایک ماہ کیلئے معطل کردیا۔ بورڈنے تمام علاقائی بورڈ ز اوراسوسی ایشزکو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں ، عہدیداروں اورعملہ کی صحت یقینی بنانے کیلئے وزرات صحت کی ہدایت پرعمل کریں۔