فٹ بال اسٹیڈیم میں الکوحل مشروبات پر پابندی

   

دوحہ : ورلڈ کپ کے منتظمین نے اسٹیڈیم میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ قطر میں فٹ بال میچوں کے لیے استعمال ہونے والے 8 میدانوں میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ تاہم بغیر الکوحل بیئر اب بھی اس بار کے ورلڈ کپ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے تمام 64 میچوں میں فٹ بال کے شیدائیوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔ اس بارے میں ایسو سی ایٹیڈ پریس کو یہ اطلاع متعلقہ ادارے کے فیصلے کا علم رکھنے والے ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی تھی۔ اس شخص نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ قطر میںفیفا ورلڈ کپ2022 ء کے باقائدہ آغاز سے دو روز پہلے سامنے آیا ہے۔ اس طرح 12 سال بعد پہلی بار قطری حکام نے فیفا کے تجارتی شراکت داروں کا احترام ملحوظ رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یورپ کے فٹ بال سپورٹرز کے ایک فین گروپ کے ایگزیکیوٹیو ڈائرکٹر رونان ایوین نے فیفا ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران تمام اسٹیڈیمس میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی کے فیصلے کو انتہائی غلط‘ قرار دیا ہے۔