ریو ڈی جنیرو:آسٹن ولا کے مڈفیلڈر ڈگلس لوئز کو وینزویلا، کولمبیا اور یوراگوئے کے خلاف 2022 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے برازیل کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔23 سالہ ڈگلس لوئزنے ریال میڈرڈ کے کیسی میرو کی جگہ لی ہے۔ کیسی میرو دانتوں کے انفیکشن کی وجہ سے عالمی کپ کوالیفائر کے میچوں سے باہر ہوگئے تھے۔برازیل کی ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لسمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کیسیمیرو کے دانتوں کی انفیکشن کی رپورٹس کا جائزہ لیا ہے جس کے مطابق وہ آئندہ پانچ دنوں میں تربیت حاصل نہیں کر سکتے اور نہ ہی کوئی میچ کھیل سکیں گیبلکہ ان کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کی سفارش کی۔ڈگلس لوئز نے رواں سال کوپا امریکہ کے 8 میچز میں برازیل کی نمائندگی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بنیاد پر ان کو کیسی میرو کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سب سیزیادہ پانچ بار فٹ بال ورلڈ کپ کی فاتح برازیلین ٹیم کل جمعرات کو کراکس میں وینزویلا ، اتوار کو بارانکوئلا میں کولمبیا اور 14 اکتوبر کو مناؤس میں یوراگوئے کے خلاف کھیلے گی۔