فڈنویس حکومت پوری طرح ناکام:ادھو ٹھاکرے

   

ممبئی۔ 4 اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹرا کی سیاست میں جاری گرم جوشی کے دوران، سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹرا اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت کو ناکام قرار دیا۔ ساتھ ہی مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو بڑھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف قابو پانے میں ناکام بتاتے ہوئے کمزور رہنما قرار دیا۔پونے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ ان کی پارٹی کو بی جے پی سے ہندو توا کا کوئی سند نامہ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بی جے پی ملک میں دیواریں کھڑی کر رہی ہے۔
ٹھاکرے نے کہا کہ بھارت ایک خوبصورت ملک ہے اور اس کی ثقافت عظیم ہے، لیکن بی جے پی نے ماحول خراب کر دیا ہے اور ملک میں اختلافات پیدا کیے ہیں۔ میں اس خراب صورتحال کو روکنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔