فڈنویس مستعفی ‘ ادھو کی کل حلف برداری

,

   

ممبئی 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں ڈرامائی سیاسی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہا جب اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ سے دیویندر فڈنویس نے استعفی پیش کردیا اور عددی طاقت نہ ہونے کا اعتراف کرلیا ۔ بعد میں شیوسینا ۔ این سی پی اور کانگریس اتحاد نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے تشکیل حکومت کا ادعا پیش کیا ۔ گورنر نے ادھو ٹھاکرے کو ریاست میں نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی اور ادھو ٹھاکرے تین جماعتی مہاراشٹرا وکاس اگھاڑی کے چیف منسٹر کی حیثیت سے جمعرات 28 نومبر کو حلف لیں گے

فڈنویس ‘ سب سے کم معیاد کے چیف منسٹر
ممبئی 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک وقت جب دیویندر فڈنویس کو مہاراشٹرا میں معیاد مکمل کرنے والے دوسرے چیف منسٹر کا اعزاز حاصل تھا تو اب انہیں ریاست میں صرف چار دن کی مختصر ترین معیاد کا چیف منسٹر رہنے کا بھی منفی امتیاز حاصل ہوا ہے ۔ مہاراشٹرا کی تبدیلیوں اور دو متضاد انفرادیت سیاست کے عدم استقلال کو ظاہر کرتی ہے منگل کی دوپہر دیویندر گنگادھر راو فڈنویس نے اپنے عہدہ سے استعفی پیش کردیا تھا جبکہ انہیں ہفتہ انتہائی ڈرامائی انداز میں مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلایا تھا ۔ اس وقت این سی پی کے اجیت پوار نے پارٹی سے بغاوت کرکے ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا تاہم انہیں بھی آج اپنے عہدہ سے استعفی پیش کردینا پڑا تھا ۔