ممبئی: ایکناتھ کھڈسے جو مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت میں وزیر تھے، 2016ء سے پارٹی سے ناراض ہیں۔ کرپشن کے الزامات پر انہیں استعفیٰ کیلئے مجبور کیا گیا تھا۔ ایکناتھ کھڈسے بی جے پی سے مستعفی ہوکر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے ان کی زندگی تباہ کردی۔ بی جے پی سے میری علحدگی کیلئے فڈنویس ہی ذمہ دار ہیں۔ سابق وزیر کھڈسے کل 2 بجے دوپہر این سی پی میں شامل ہوجائیں گے۔ اس سے این سی پی کو قوت حاصل ہوگی۔
