اورنگ آباد : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ہفتے کے روز اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ ان (فڈنویس) کے پاس مکھیاں مارنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے ۔ ملک نے فڈنویس کی جانب سے اپنے خلاف تبصرہ کیے جانے پر اس رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا ،ہم عوام کی جان بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ایسا کرتے رہیں گے ۔ آپ مکھیاں مار کر خوش ہوتے رہیں ۔ انہوں نے بی جے پی کو یہ بھی صلاح دی کہ اگر ضرورت پڑے تو وہ مکھیاں مارنے کا مقابلہ کروا لیں۔ قابل ذکر ہے کہ فڈنویس نے ریاستی حکومت پر تنقید کی تھی کہ وہ مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں مرکز پر اُنگلی اٹھا رہی ہے ۔