فڈ نویس کی اہلیہ کو رشوت دینے اور بلیک میل کرنے کی کوشش

   

2 افرادگرفتار
ممبئی۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے جمعرات کو یہاں ان کی بینکرگلوکارہ بیوی امرتا فڈنویس کی جانب سے ایک باپ بیٹی پر رشوت بلیک میل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروانے کے ایک دن بعد انہیں فریم کرنے کی سیاسی سازش کا دعویٰ کیا ہے۔ تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے مالابار ہل پولیس اسٹیشن نے تھانے ضلع کے الہاس نگر سے دو افراد ایک سٹہ باز انیل جے سنگھانی اور اس کی بیٹی انیکشا جو ایک پیشہ ور ڈیزائنر ہیں، کو حراست میں لے لیا۔ ان کے خلاف آئی پی سی سیکشن 120(بی) اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ سیکشن 8 اور 12 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ فڈنویس نے کہا کہ ان کی اہلیہ امرتا تقریباً ڈیڑھ سال سے انیکشا کے رابطے میں تھیں۔ وہ (انیکشا) فڈنویس کے گھرگئی تھی اور ایک کروڑ روپے کی رشوت دینے کی کوشش کی تھی اور جب وہ اس سے باز نہیں آئے تو دھمکیوں اور بلیک میل کا سہارا لیا۔ انیشکا نے امروتاکو کچھ ڈیزائنر کپڑے اور زیورات دیے تھے تاکہ ان کے سماجی اور عوامی شوز میں تشہیر کی جا سکے۔ بعد میں فڈنویس نے کہا کہ انیکشا نے مبینہ طور پر امروتا کو یہ انکشاف کرکے لالچ دینے کی کوشش کی کہ اس کے والد سٹہ بازوں کے بارے میں معلومات پولیس کو دے رہے ہیں اورکہا کہ فڈنویس پولیس کو ان سٹہ بازوں کو نظر انداز کرنے یا ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دے کر پیسہ کما سکتے ہیں، اور وہ انہیں پیسہ کمانے کے مزید راستے دکھائیں گے۔ اس نے مبینہ طور پر انہیں ایک کروڑ روپے کی پیشکش بھی کی تھی تاکہ وہ اپنے والد کو ایک مقدمہ میں پھنسانے میں مدد کریں۔ کچھ دن بعد انیکشا نے کچھ ویڈیو کلپس، آوازاور ٹیکسٹ پیغامات امرتا کو نامعلوم طریقے سے بھیجے۔ اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایا جس کے بعد فڈنویس نے کہا کہ انہوں نے واقعہ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔