نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ گذشتہ ماہ منعقدہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج اور تبدیلیوں پر خصوصی اندراج 5 اور 6؍ ڈسمبر کے روز منعقد کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق ووٹر لسٹ کے ڈرافٹ جاری کیا گیا ہے اور اس ڈرافٹ میں نئے ناموں کے اندراج اور اس میں موجودہ غلطیوں کی درستگی کیلئے موقع فراہم کیا گیا ہے لہذا 15؍ ڈسمبر تک ناموں کی جانچ پڑتال اور تبدیلی کا موقع فراہم کیا گیا ہے لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے اور یکم ؍ جنوری 2021 ء تک 18 سال مکمل کرنے والے تمام افراد اپنے ناموں کو متعلقہ تحصیل آفس یا پولنگ بوتھ پر اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں ۔
ڈرینج سسٹم کے ذریعہ پانی کی
نکاسی کا معائنہ
مٹ پلی : مٹ پلی میں ڈرینج سسٹم اور موریوں کے ذریعہ فاضل پانی کی نکاسی کیلئے آج میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ نے ویم پیٹ کے راستہ جمع شدہ فاضل پانی کے متعلق معائنہ کرتے ہوئے تجاویز پیش کئے کہ ڈرینج سسٹم کی درستگی تک فاضل پانی کو ایک گڑھا بناکر جمع کریں ۔ سڑکوں پر پانی نہ دوڑائیں۔