فہرست رائے دہندگان میں کانگریس ترجمان کا نام غلط درج الیکشن کمیشن سے نمائندگی

   

حیدرآباد ۔ 3۔ اپریل (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کی ترجمان سنیتا راؤ نے الیکشن کمیشن سے نمائندگی کی ہے۔ فہرست رائے دہندگان میں ان کے نام کے ساتھ غلط اندراجات کے سلسلہ میں عہدیداروں سے توجہ دہانی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے سنیتا راؤ نے کہا کہ ووٹر شناختی کارڈ میں ان کا نام بی سنیتا لکھا گیا ہے جبکہ ان کا حقیقی نام ایم سنیتا ہے۔ تبدیلی کیلئے انہوں نے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں سے بارہا نمائندگی کی لیکن کارڈ میں تصحیح نہیں کی گئی ۔ انہوں نے خیریت آباد اسمبلی حلقہ کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سکریٹری امر پالی نے اس مسئلہ کا جائزہ لینے اور کارروائی کا تیقن دیا ہے۔ سنیتا نے صحیح نام کی شمولیت کیلئے درکار تمام دستاویزات کی نقل الیکشن کمیشن کے حوالہ کی جس میں آدھار اور پیان کارڈ شامل ہے۔ ایم سنیتا حیدرآباد ہائی کورٹ کی ایڈوکیٹ بھی ہیں۔