حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ (سیاست نیوز) سنٹرل الیکشن کمیشن نے فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے ۔ یکم تا 30 اگسٹ تک بوتھ لیول آفیسرس گھر گھر پہونچ کر ووٹر لسٹ کا جائزہ لیں گے ۔ 15 اکٹوبر کو فہرست رائے دہندگان کا مسودہ جاری کیا جائیگا ۔ نومبر کے اواخر تک اعتراضات قبول کئے جائینگے ۔ 3-2 اور 10-9 نومبر کو خصوصی شعور بیداری پروگرامس کا اہتمام کیا جائیگا ۔ 15 ڈسمبر تک اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے مسائل حل کئے جائینگے ۔ آئندہ سال 15 جنوری 2020 سے قبل نئی و قطعی ووٹر لسٹ جاری کردی جائیگی ۔ یکم جنوری 2020 کو 18 سال عمر مکمل کرنے والے نوجوان بھی ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں ۔