حیدرآباد۔یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سیدہ فہمینہ نازنین نے انڈر 17 ریسلنگ مقابلوں میں 43 کیلو گرام زمرہ میں شرکت کرتے ہوئے نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ قومی ریسلنگ چمپئن شپ کیلئے بھی ان کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ علاوہ ازیں سید محمد حسین اور سید مدثر حسین نے بھی برونز اور سلور میڈلس حاصل کئے۔ نازنین کو شاندار کامیابی اور قومی چمپئن شپ میں منتخب ہونے پر وزیرداخلہ محمد محمود علی نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا۔