نئی دہلی: ایف ایم سی جی سیکٹر کی کمپنی ہندوستان یونیلیور نے گورے پن کی کریم کی حیثیت سے تشہیر کی جانے والی اپنی فیئرنس کریم ’فیئر اینڈ لولی‘کے نام سے ’فیئر‘کا لفظ ہٹانے کا اعلان کیا ہے ۔کمپنی نے جمعرات کے روز بی ایس ای کو مطلع کیا کہ ریگولیٹری منظوری کے بعد کریم کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔ کمپنی نے آئندہ چند مہینوں میں کریم کا نام تبدیل کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قدم خوبصورتی کو وسیع تناظر میں سمجھنے برانڈ کے فیصلے کے حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے ۔ کمپنی جِلد کے تمام رنگوں کو مساوی اہمیت دینے کے لئے پرعزم ہے ۔