فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں ڈینگو بخار اور وائرل سے متاثرہ مریضوں کو راحت نہیں مل پارہی ہے ۔ ضلع میں متعدی بخار کی زد میں آنے سے تقریبا 150مریضوں کی جان جاچکی ہے ۔تیمار دار مریض کے علاج کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ ہاسپٹلس میں چکر کاٹتے نظر آرہے ہیں۔ مناسب علاج کی کمی میں مریض دم توڑ رہے ہیں جبکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی انتظامیہ کو بیماری کے سلسلے میں کوتاہی نہ برتنے کی سخت ہدایت دی ہے ۔