روم۔فرانس کی فیونا فیرو نے پالرموخاتون اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں ایسٹونیا کی چوتھی سیڈ اینٹا کونٹاویٹ کو شکست دے کر خطاب جیت لیا۔ عالمی نمبر 53 کھلاڑی فیونا نے 6-2 ، 7-5 سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل کے سفر کے دوران فرانسیسی کھلاڑی کو صرف ایک سٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میں واقعی خوش ہوں کہ ہم واپس ٹینس کھیل رہے ہیں اور مقابلہ کرنے کے قابل ہیں۔میں پہلے ہی مقابلہ کرنے اورمیدان میں آکر بہت خوشی محسوس کررہی تھی لیکن اس طرح اس ہفتے کا اختتام اس سے بھی زیادہ اچھا ہے ۔ کونٹاویٹ نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میں نے آج کی مقابلے میں غلطیاں کیں لیکن فیروآج بہت اچھا کھیلیں تھیں۔فیرو اورکونٹاویٹ نے اپنے ٹرافیاں لینے کے وقت دستانے پہنے تھے ۔