آرمور ۔آرمور خانگی اسکولس کے انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو ہراساں کرنے کی شکایت پر ٹی آر ایس وی طلباء تنظیم کے قائدین نے سینٹینس اور سری چیتنیا ہائی اسکول کا دورہ کیا گیا۔ اور طلباء کو فیس ادا کرنے کے بعد ہی امتحانات میں داخلہ دینے اور بونافایئڈ سرٹیفکیٹ نہ دینے اور مختلف وجوہات پر طلباء کو ہراساں کیا جارہا تھا۔ جس پر دو اسکولوں کے انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے طلباء کے درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اور اس سے متعلق رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی ریاستی وزیر تعلیم واعلی عہدیداران سے نمائندگی کرتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا اور اسکول انتظامیہ نے اس سے متعلق اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر محمد شاہد، محمد عادل، سراون، ناگراج، پرتھوی، ودیگر موجود تھے۔