حیدرآباد ۔ 18 اپریل (سیاست نیوز) ایسے وقت جبکہ کئی خانگی کالجس کے مینجمنٹ طلبہ اور سرپرستوں پر فیس ادائیگی کیلئے دباو ڈال رہے ہیں اور وہ خود تدریسی اور غیرتدریسی اسٹاف کو تنخواہیں ادا نہیں کررہے ہیں آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے چیف سکریٹریز سے کہا ہے کہ وہ فیس باز ادائیگی اسکیم کے تحت جمع کئے گئے فنڈس کالجوں کو جاری کرے ۔