فیس بُک پر خواتین کو بدنام کرنے کے 18 واقعات کی تحقیقات

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔25 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے ایسے 18 واقعات کی تحقیقات کیلئے ایف آئی آر درج کئے ہیں جن میں خواتین کو بدنام کرنے کیلئے فیس بک پر ان کے موبائیل نمبرس کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے یہ انکشاف کیا۔ وزارت سے دریافت کیاگیا تھا کہ آیا وہ اس بات سے باخبر ہے کہ 2018 ء میں کئی خواتین کو بدنام کرنے کے ناپاک مقصد سے فیس بُک پر اُن کی تصاویر اور موبائیل نمبرس اپ لوڈ کرتے ہوئے انھیں ( ان خواتین کو ) ’’کال گرلس‘‘ کے طورپر ظاہر کیا گیا تھا اور کرائم برانچ میں شکایت درج کئے جانے کے باوجود خاطیوں کے خلاف پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ وزارت اُمور داخلہ نے مزید کہا کہ دہلی پولیس تمام شکایت درج کی ہے تاکہ بالخصوص بشمول خواتین تمام غیرمحفوظ گروپوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے انسداد کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ایسا کوئی بھی واقعہ کوئی شکایت درج بغیر لاعلمی میں نہ رہے ۔