حیدرآباد ۔ /19 نومبر (سیاست نیوز) پاکستان کی سرحد پار کرنے پر بہاولپور پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے نوجوان پرشانت کا تعلق کوکٹ پلی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرشانت ولد بابو راؤ کوکٹ پلی فیس ۔I ، بھگت سنگھ نگر کا ساکن بتایا گیا ہے اور وہ اپریل 2017 ء سے وہ مادھاپور علاقہ سے لاپتہ ہوگیا تھا۔