فیس بک اکاؤنٹ بند ہونے پر لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ ناراض

   

لکھنو: ’یوپی میں کابا‘ لوک بھوجپوری گیت گاکر بے پناہ شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے سامنے اب ایک نئی پریشانی کھڑی ہو گئی ہے۔ ان کے فیس بک اکاؤنٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جس پر نیہا سنگھ راٹھوڑ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے ان کے فیس بک اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش ہو رہی تھی۔ آج شام سے ان کے فیس بک اکاؤنٹ پر ماس رپورٹنگ کی جا رہی تھی جس کے سبب اکاؤنٹ عارضی طور پر بند ہو گیا۔وہ مزید کہتی ہیں کہ تنقید کے رد عمل میں یہ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔