فیس بک اکاؤنٹ کبھی نہیں رکھا ، 21 سالہ نوجوان ہندوستان کا کم عمر جج

   

جئے پور ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے 21 سالہ مانک پرتاپ سنگھ ہندوستان کے سب سے کم عمر جج بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی فیس بک اکاؤنٹ نہیں رکھا اور نہ ہی اپنے امتحان کے وقت کے دوران تمام دیگر سوشیل میڈیا اکاؤنٹ سے وابستہ رہا ۔ تمام سوشیل میڈیا اکاؤنٹس کو میں نے بند کردیا تھا ۔ میں روزانہ 6 تا 8 گھنٹے تک پڑھائی کرتا ۔ تاہم وقت آنے پر میں نے اپنی پڑھائی 12 گھنٹے تک بھی کی ہے ۔ انہوں نے حال ہی میں راجستھان جوڈیشیل سرویسیس امتحانات میں ٹاپ کیا ہے ۔