فیس بک دوستی کے بعد شادی جہیز ہراسانی کیس میں شوہر گرفتار

   


حیدرآباد۔ فیس بک کے ذریعہ پہچان اور ٹرانس جینڈر ( زنخہ ) سے شادی کرنے والا شخص جیل منتقل ہوگیا۔ ایل بی نگر کے علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ایل بی نگر نے اس ٹرانس جینڈر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 24 سالہ شخص کاولی تارکامہیش کو جیل منتقل کردیا۔ مہیش پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے جو مغربی گوداوری ضلع آندھرا پردیش سے تعلق رکھتا ہے ۔ مہیش فیس بک پر مصروف رہتا تھااسی دوران اس کی پہچان ایک لڑکی سے ہوئی اور دونوں میں بات چیت کا سلسلہ جاری تھا اور مہیش نے شادی کی پیشکش کردی۔ تب اس 29 سالہ لڑکی نے اپنی حقیقت سے مہیش کو واقف کروایا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ ٹرانس جینڈر ہے جس کے بعد بھی مہیش نے اس سے شادی کی رٹ لگائی اور دونوں کی شادی سال 2018 میں ہوئی۔ شادی کے وقت زنخہ کے 4 لاکھ روپئے مہیش لے لا اور ان کی شادی افراد خاندان کی مرضی سے ان کی سرپرستی میں ہوئی۔ شادی کے چند سال گذرنے کے بعد مہیش نے زائد جہیز کیلئے زنخہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا اور افراد خاندان کے ہمراہ اسے جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچارہا تھا۔ شوہر کا رویہ دیکھ کرزنخہ اپنے والدین کے مکان ایل بی نگرآگیا اور پولیس میں شکایت کردی۔ پولیس ایل بی نگر نے کارروائی کرتے ہوئے مہیش کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا۔