فیس بک سیکورٹی بگ معاملہ:ایپل نے معافی مانگی

   

سان فرانسسکو۔ 2 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی مشہور الیکٹرونک اور سافٹ ویئر کمپنی ایپل نے ’گروپ فیس ٹائم سیکورٹی بگ‘ کی وجہ سے گاہکوں کی اطلاع کے بغیر ان کی بات چیت سنے جانے کے معاملے میں جمعہ کو معافی مانگ لی ۔ایپل نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ گروپ فیس ٹائم سیکورٹی بگ (انٹرنیٹ سکیورٹی کا نقص ) کی خرابی ٹھیک کرلی گئی ہے اور کمپنی اس فیچر کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے اگلے ہفتے ایک سافٹ ویر اپڈیٹ جاری کریگی۔ ہم اس بگ کے بارے میں اطلاع دینے کیلئے تھامپسن خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔کمپنی نے کہا کہ ہم اس خرابی کے وجہ سے متاثر ہوئے اور اس مسئلہ کے سلسلے میں فکرمند اپنے سبھی گاہکوں سے دل کی گہرائیوں سے معافی اور اُن کے صبر کی تعریف کرتے ہیں اور ہم نے خرابی دور کرنے کا عمل پورا کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ 19 جنوری کو اریزونا میں ایک 14 سالہ نوجوان نے اس خرابی کا پتہ لگایا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گروپ فیس ٹائمنگ کررہا تھا تو اسے پتہ چلا کہ وہ اپنے اس دوست کی باتیں بھی سن سکتا ہے جس نے لائیو چیٹ کے لئے اس کی کال ریسیو نہیں کی تھی۔ نوجوان کی ماں مشیل تھامپسن نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ایپل کو باخبرکرنے کی کوشش کی تھی۔ایپل کے آئی فون، آئی پیڈس اور کمپیوٹر میں یہ بگ آنے سے گاہکوں کی سیکورٹی خطرے میں پڑ گئی تھی۔ بگ کے وجہ سے بغیر کال ریسیو کئے گاہکوں کی باتیں سنی جارہی تھیں۔ یہی نہیں ان کمنگ کال بند کئے جانے پر کال کرنے والوں کا ویڈیو بھی دکھائی دے رہاتھا۔